• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: مزاری اور بگٹی قبائل کا تنازع‘ فائرنگ سے 2 افراد قتل

سکھر (بیورو رپورٹ) مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے2افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ پولیس کے مطابق قبائلی تنازع کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق بلوچستان کے علاقے سوئی سے ہے۔ مزاری اور بگٹی قبائل کے درمیان دیرینہ تنازع ہے، مذکورہ واقعہ اسی کا شاخسانہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سکھر کے نواحی علاقے تھانہ تماچانی کی حدود شکارپور روڈ پر گھات لگائے بیٹھے مسلح ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار بالاچ بگٹی اور خمیسو بگٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اہم خبریں سے مزید