• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی سے فلائٹ شیڈول متاثر 9 پروازیں منسوخ، 80 میں تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی سے ملک بھر کا فلائٹ اپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ اتوار کو 9 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ80میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے تربت، اسلام آباد جدہ، گلگت، اسکردو کی 9 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اتوار کو اسلام اباد ایئرپورٹ کی 17 اسلام اباد کراچی کی 7 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے، ملتان کی 12 پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے، لاہور ایئرپورٹ کی 25 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 11 گھنٹے، کراچی کی 11 پروازوں میں 1 سے 2 گھنٹے، پشاور کی 4 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 12 گھنٹے فیصل آباد کی 4 پروازوں میں 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر رپورٹ ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید