• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار بھٹونے محروم طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد، بے آوازوں کو آواز دی، صدر

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹونے محروم طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کی،بے آوازوں کو آواز دی، آئیے ہم ان کے انصاف پر مبنی، جمہوری اور روشن مستقبل کے حوالے سے پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ دعا ہے کہ ان کی سیاسی اور علمی میراث ہمیں امن، خوشحالی اور قومی اتحاد کےلئے کی جانے والے اجتماعی کوششوں میں مسلسل رہنمائی فراہم کرتی رہے۔صدرِ مملکت نے ان خیا لات کا اظہارشہید ذوالفقار علی بھٹو کے 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنےپیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر ہم ایک ایسے بلند پایہ سیاستدان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی زندگی اور قیادت نے پاکستان کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کئے۔
اہم خبریں سے مزید