• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لینڈ پر امریکی پرچم کی تصویر اور لفظ SOON، ڈنمارک کا شدید اظہار ناراضی

کوپن ہیگن (اے ایف پی) گرین لینڈ پر امریکی پرچم کی تصویر اور لفظ SOON، ڈنمارک کا شدید اظہار ناراضی، ٹرمپ کے قریبی معاون کی اہلیہ کی پوسٹ پر سفارتی ردعمل، ڈنمارک نے علاقائی خودمختاری کے احترام کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بااثر معاون اسٹیفن ملر کی اہلیہ کیٹی ملر نے سوشل میڈیا پر گرین لینڈ کی ایسی تصویر شیئر کی جسے امریکی پرچم کے رنگوں میں دکھایا گیا تھا اور اس کے ساتھ صرف ایک لفظ “SOON” لکھا گیا۔ یہ پوسٹ وینیزویلا پر امریکی فوجی کارروائی کے فوراً بعد سامنے آئی، جسے کوپن ہیگن میں اشتعال انگیز اشارہ سمجھا گیا۔
اہم خبریں سے مزید