• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینیزویلا حملہ، چین کیلئے امریکا پر عالمی تنقید بڑھانے کا موقع، تائیوان جنگ کا امکان کم

کراچی (نیوز ڈیسک) وینیزویلا حملہ، چین کیلئے امریکا پر عالمی تنقید بڑھانے کا موقع، لیکن تائیوان جنگ کا امکان کم ہے، امریکی اقدام سے جنوبی بحیرۂ چین اور تائیوان پر بیجنگ دعوؤں کو تقویت ملے گی تاہم اس پر حملہ نہیں کریگا۔ صدر شی کے تائیوان سے متعلق فیصلے زیادہ تر چین کی داخلی صورتحال اور فوجی صلاحیتوں سے جڑے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں ماہرین کا کہنا ہے وینیزویلا پر امریکی حملے اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری سے چین کو عالمی سطح پر امریکا پر تنقید بڑھانے اور تائیوان، جنوبی بحیرۂ چین اور دیگر متنازع علاقوں پر اپنے مؤقف کو مضبوط کرنے کا ایک اہم سفارتی موقع ملا ہے، تاہم اس پیش رفت سے تائیوان پر کسی فوری چینی فوجی حملے کا امکان پیدا نہیں ہوتا۔
اہم خبریں سے مزید