• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات میں حکومت سنجیدہ نہیں ہے، سلمان اکرم راجا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نےکہا ہے کہ مذاکرات میں حکومت کی طرف سے سنجیدگی نہیں ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے جو بات کہی وہ خوش آئند ہے ۔جب میں کراچی گیا تو میری وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آپ یہاں آئیں آپ کو کھلا ماحول ملے گا اور آپ سندھ میں حالات کو مختلف پائیں گے۔ ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ یہ تو ظاہر ہوچکا ہے کارروائی میں وینزویلا کی فوج کے کچھ عناصر نے مدد کی ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں حکومت کی طرف سے سنجیدگی نہیں ہے اور جو مذاکرات کی بار بار بات ہوتی ہے اس میں جومطمع نظر ہمیں نظر آتا ہے بظاہر وہ یہی ہے کہ جو الیکشن کیساتھ ہوا 2024کو اور اس کا ذکر نہ کیا جائے ،فارم 47،فارم 45 کی بات نہ ہو ،خان صاحب کی رہائی کا جو ہمارا مطالبہ ہے وہ نہ کیا جائے اور جو جھوٹے مقدمے ان پر بنائے گئے ہیں ان کو ختم کرنے کی بات نہ کی جائے اور جو عدلیہ پر حملہ کیا گیا ہےاس کے حوالے سے بات نہ ہو ،26ویں 27ویں ترمیم کے بارے میں گفتگو نہ ہو اور جو اس وقت نظام اس ملک پر مسلط ہے اس کے حوالے سے بات نہ ہو یہ ہمیں ایک واضح امپریشن ملتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید