• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں زمینی صورتحال تشویشناک، صدر، منصفانہ حل ہی امن کے قیام کی واحد راہ، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر میں زمینی صورتحال بدستور نہایت تشویشناک ہے، پاکستان بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی مسلسل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم ان کے وقار، انصاف اور اپنی مرضی کے مستقبل کے حصول کی منصفانہ اور پرامن جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کی واحد راہ ہے ،شمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان آپ کے جائز حق کے لیے اپنی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر دستیاب عالمی فورم پر آپ کی آواز بنتا رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید