• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادورو سے نیویارک میں پوچھ گچھ، وینزویلا پر امریکی بالادستی اور دنیا کیلئے پیغام

کراچی (نیوز ڈیسک) نکولس مادورو سے نیویارک میں پوچھ گچھ کی گئی، امریکی کارروائی مادورو کی گرفتاری نہیں، وینزویلا پر بالادستی اور دنیا کیلئے ایک پیغام ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے طاقت کا کھلم کھلا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مناسب سیاسی انتقالِ اقتدار مکمل ہونے تک ملک کو چلاتے رہیں گے، اقتصادی دباؤ کی نئی صورت، انہوں نے تیل کے ذخائر کو امریکی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا عندیہ دیا، اس امریکی مداخلت کو ریاستی خودمختاری اور عالمی قوانین کے لیے خطرناک نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔ فرانسیسی اخبار لی موندے کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی خصوصی فورسز کی جانب سے حراست میں لینا محض ایک عدالتی کارروائی نہیں بلکہ وینزویلا کے مستقبل پر امریکی کنٹرول کی واضح علامت ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ مادورو کو نیویارک کی وفاقی عدالت میں ’’نارکو ٹیررازم‘‘ کے الزامات پر پیش کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید