پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب

July 19, 2022

لاہور میں پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے تحت انٹر نیشنل کوچنگ کورس کے شرکاء کا پی او اے کے سکریٹری خالد محمود اور احمد علی راجپوت کے ساتھ لیا گیا گروپ

پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کی جانب سے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح سی سی اے زون دو کے کھلاڑیوں اور داود اسپورٹس کرکٹ کلب کی دو سالہ شاندار کارکردگی پر ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر عشائیے کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے کہا سی سی اے زون دو کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا یقینی طور پر یہ پذیرائی کے مستحق ہیں میں نے ہمیشہ جونئیر ، سینئیر سطح پر اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ سی سی اے زون دو کی کارکردگی ہمیشہ سے اچھی رہی ہے اس زون میں گراس روٹ لیول پر بہت کام ہوا ہے، جمیل احمد نے کہا کہ سی سی اے زون دو انڈر 19 نے انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا ان کی شاندار کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے، تقریب سے محمد توصیف صدیقی ، جاوید خان ، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی ، اصغر عظیم ، ظفر احمد ، محمد رئیس ، شہزاد عالم اور مظہر اعوان نے بھی خطاب کیا۔

پروفیسراعجاز فاروقی کے ساتھ سے سی سی اے زون دو انڈر 19 کرکٹ ٹیم اور دائود اسپورٹس کے کھلاڑیوں کا گروپ

ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی چوتھی کانگریس کے موقع پر ہونے والے الیکشن میں اٹلی کے ریکارڈو فریکاری، صدر جبکہ ملائشیاء کی داتو لو بینگ چو، اگلے چھ سالوں کیلئے ڈبلیو بی ایس سی کی سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئیں ، سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر حیدرخان لہری، سیکریٹری جنرل آصف عظیم اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخرعلی شاہ نے ریکارڈو فریکاری اور بینگ چولو کو دوبارہ ڈبلیو بی ایس سی کاصدر اور سیکریٹی جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

کانگریس اجلاس میں متفقہ طور پر چھ نئی قومی فیڈریشنوں کی رکنیت کی منظوری دی جن میں سعودی عرب، بھوٹان، بلغاریہ، کیپ وردے، لاؤس اور ٹونگا بال کے نام شامل ہیں اس کے علاوہ پہلے ڈبلیو بی ایس سی بیس بال 5 ورلڈ کپ کو رواں سال 7 سے 13 نومبر تک میکسیکو میں کرانے کی منظوری دی گئی، ایشین جمناسٹک یونین کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار انٹر نیشنل جمناسٹک کوچز کے لیے تربیتی کورس لاہورمیں ختم ہوگیا ،جس میں پاکستان کے علاوہ انڈونیشیا اردن، ایران، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کے 22جمناسٹ نےحصہ لیا۔

کورس میں ایران سے تعلق رکھنے والے ماہر جمناسٹ سید رضا حسین کی سربراہی میں پاکستان و دیگر ممالک کے کوچز نے تربیتی اور تکنیکی امور پر لیکچر دیا۔ کورس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود تھے جبکہ اس موقع پر مختلف اسپورٹس فیڈریشنز کے صدور و سیکرٹریز بھی موجود تھے۔افتتاحی سیشن میں پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت اور سیکریٹری جنرل پرویز احمد نے کورس کی اہمیت کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔