ملال: مرا سارا شہر ہی بہہ گیا...

August 01, 2022

نوشی گیلانی

مرا سارا شہر ہی بہہ گیا

مِرے سارے لوگ اُتر گئے

کہیں بے سبب سی منافقانہ فضاؤں میں کے کسی زہر میں

کسی بد گماں سی رات کے کسی پہر میں

مِرا سارا شہر ہی بہہ گیا

مِرے سارے لوگ اُتر گئے

کوئی تہمتوں، کوئی پانیوں

کوئی دلفریب کہانیوں

کوئی خواہشوں کی گرانیوں

کوئی آنسوؤں کی روانیوں

کوئی سبز کائیوں کی جھیل میں

کوئی سُرخ و خستہ فصیل میں

کوئی آب میں،کوئی خواب میں

کوئی اپنے کردہ عذاب میں

مِرا سارا شہر ہی بہہ گیا

مِرے سارے لوگ اُتر گئے

مِرے سارے خواب بِکھر گئے

اِسی شہر میں