پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک و قوم کی خدمت کی ،شیخ وامق

August 07, 2022

راولپنڈی( جنگ نیوز ) سیاسی و سماجی شخصیت شیخ وامق نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کے دل سوگوار ہیں ۔ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ فوج کے بہادر بیٹوں نے ہم وطنوں کو بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک و قوم کی خدمت کی ۔