شریف طاہر نے اپنا تمغہ پاکستان کے نام کردیا

August 07, 2022

فوٹو: فائل

ملک کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے شریف طاہر نے اپنا ایوارڈ پاکستان کے نام کردیا۔

شریف طاہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2018ء میں پاکستان کے صرف 3 میڈل تھے، اس بار ہم نے زیادہ میڈلز جیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نتائج میں بہتری کے لیے ریسلنگ فیڈریشن کے اسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت ہے۔

سلور میڈلسٹ شریف طاہر نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کی ٹریننگ، نیوٹریشن، فزیوتھراپی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس سے قبل برانز میڈل جیتنے والے علی اسد نے کہا تھا کہ پہلے ہی ایونٹ میں میڈل ملنے پر خوشی ہے، 3 ماہ پہلے کہا تھا ٹریننگ کے لیے دورہ کروایا جائے، اگر پہلے ٹور کروایا جاتا تو گولڈ لے سکتے تھے۔