لڑائی جھگڑے ، 2افراد زخمی ہو گئے

August 08, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں لڑائی جھگڑے کےدو واقعات میں 2افراد زخمی ہو گئے ، تھانہ کورال کی حدود سے حمزہ نے فائر کر کے محسن کو شدید ز خمی کر دیا ، تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے احتشام کو ابر اہیم وغیرہ نے زخمی کر دیا، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی گلبرگ کے سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں تھانہ لوہی بھیر پولیس نے نزاکت حسین، محمد حفیظ ، ذوالفقار بھٹی سمیت 10 افراد سے زائد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔