مفتاح اسماعیل کے بیان پر کے الیکٹرک کا ردعمل

August 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے اس بیان کہ کے الیکٹرک کو ایک سال سے ہزار میگاواٹ بجلی مفت دے رہے ہیں اپنے ردعمل میں کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ پی پی اے کو کےالیکٹرک کی جانب سے جنوری سے جون 2022 کے دوران بجلی سپلائی کی مد میں 63بلین روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک اور حکومتی اداروں کے درمیان وصولیاں اور ادائیگیاں ایک پیچیدہ معاملہ ہےجون 2022 تک متعدد وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں نے کےالیکٹرک کو واجبات کی مد میں 365.6بلین روپے کی ادائیگیاں کرنی ہے ترجمان نے مزید کہا کہ ان میں سب سے زیادہ یعنی 316.4بلین روپے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کلیمز کی مد میں کے الیکٹرک کو قابل وصول ہیں یہ اہم بات ہے کہ حکومت پاکستان اور کےالیکٹرک کے درمیان معاہدے کے مطابق ، کمپنی کو ٹیرف ڈفرینشل سبسڈیز کی قابل وصول رقم حکومت پاکستان سے 25 یوم کے اندر ادا ہونا ہوتا ہے کے الیکٹرک نے بھی مختلف اداروں کو تقریباً 344.7 بلین روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں ان میں کےالیکٹرک سے سی پی پی اے / این ٹی ڈی سی کو 290.9بلین روپے کی ادائیگیاں بھی شامل ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ تاہم خالص اصل کی بنیاد پر کےالیکٹرک کو سی پی پی اے / این ٹی ڈی سی وغیرہ کو ادائیگیوں کے بعد بھی حکومت پاکستان سے تقریباً 21 بلین روپے قابل وصول ہیں۔