سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کو،400 افسران کو ترقی دی جائیگی

August 08, 2022

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کو چیئر مین ایف پی ایس سی زاہد سعید کی زیرصدارت ہو گا۔ بورڈ کے اجلاس کا یجنڈا جاری کر دیاگیا ہے۔یہ اجلاس تین دن جاری رہےگاجس میں 400سے زائد افسران کو گریڈ 19 سے 20 اور 20 سے21 میں ترقی دی جا ئے گی۔ پہلےدن پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس ، انفار میشنگروپ ،پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس اور پوسٹل گروپ ، دوسرے دن پولیس سروس ، سیکرٹیریٹ گروپ ، فارن سروس، کامرس اینڈ ٹر یڈ گروپ ،اکا نومسٹ گروپ اور ریلوے گروپ، تیسرے روز ایف بی آر یعنی پاکستان کسٹم سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر،ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ اور وزارت دفاع اور ایکس کیڈر افسروں کی ترقی کے کیسز زیر غور آئیں گے۔پرو موشن پالیسی کے تحت پروموشن بورڈ کا اجلاس سال میں دو مرتبہ ہو نا چاہئےلیکن اس سال یہ پہلا اجلاس ہے۔پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس کی گریڈ20 کی 16 اور 21 کی 10 آ سامیاں ہیں ۔فارن سروس کی گریڈ 20 کی 20 اور 21 کی 8آ سامیاں ہیں ۔ ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ20 کی 24اور 21 کی 11 آ سامیاں دستیاب ہیں۔پا کستان کسٹم سروس کی گریڈ 20 کی 20 اور 21 کی 5 آ سامیاں ہیں۔ انفار میشن گروپ کی گریڈ 20 کی 4 اور21 کی2 آ سامیاں ہیں۔ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی 20 کی 3 آسامیاں ہیں ۔ 21 کی کوئی پوسٹ نہیں ہے۔پوسٹل گروپ کی گریڈ 20 کی 7 اور 21 کی چار پوسٹیں ہیں۔ اکا نومسٹ گروپ کی گریڈ20 کی 2 آ سامیاں ہیں۔ 21 کی کوئی پوسٹ نہیں ۔ ملٹر ی لینڈ گروپ کی گریڈ20 کی تین اور 21 کی ایک پوسٹ ہے۔ریلوے گروپ کی گریڈ20 کی 4اور 21 کی ایک پوسٹ ہے۔