بشریٰ کو عامر لیاقت سے متعلق بیان دینے کا کوئی حق نہیں: دانیہ ملک

August 08, 2022

—فائل فوٹو

معروف ٹی وی اینکر و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اُن کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

دانیہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی میڈیا کے سامنے جو بول رہی ہیں کہ مجھے طلاق ہو گئی ہے تو یہ سب جھوٹ ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ 5 جون کو خود عامر لیاقت نے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

دانیہ نے کہا کہ مجھے تو کسی انسان پر بات کرنے سے پہلے اللّٰہ پاک کی ذات سے ڈر لگتا ہے۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے بشریٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنے اندر جھانک کر دیکھ لیں، اتنے بڑے بڑے جھوٹ بول رہی ہیں، کچھ تو خدا کا خوف کریں۔

دانیہ نے کہا ہے کہ آپ عامر لیاقت سے طلاق لے چکی ہیں لہٰذا آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ اُن کے معاملات میں بولیں، آپ کے لیے وہ نامحرم ہیں۔

انسٹاگرام کی اگلی اسٹوری میں دانیہ نے کہا کہ محترمہ بشریٰ صاحبہ! اللّٰہ تعالیٰ کا کیمرہ صرف ہمیں نہیں بلکہ تمہیں بھی دیکھ رہا ہے۔

واضح رہے کہعامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اور تیسری اہلیہ دانیہ ملک کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے۔

دانیہ ملک نے پہلے اعلان کیا تھا کہ عامر لیاقت کی زندگی میں ان سے صلح ہوگئی تھی جبکہ بشریٰ اقبال نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ عامر لیاقت اور دانیہ کی طلاق ہوگئی تھی۔