آج بارش کا امکان

August 09, 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں جڑواں شہروں میں موسم مرطوب اور گرم رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا۔ تاہم سندھ، شمال مشر قی/جنو بی بلو چستان ، شمال مشر قی اور جنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران زیر یں سندھ میں چند مقامات پر مو سلا د ھار بارش کی توقع ہے۔ ملک میں گزشتہ روز زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی45 اور دالبندین میں 44 ،جڑواں شہروں میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔