شہداء 8اگست سول ہسپتال کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا‘ ن لیگ

August 09, 2022

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے نے شہدا8اگست کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 8اگست میں بلوچستان کو جو نقصان پہنچا اسکی تلافی ناممکن ہے ،8 اگست کے شہداایک خاندان یا ایک قوم کا اثاثہ نہیں بلکہ وہ پوری قوم کا اثاثہ تھے ۔سانحہ 8اگست کی چھٹی برسی کے موقع پربیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 8 اگست 2016 کو ملک اور بالخصوص بلوچستان نے بہت بڑا نقصان اٹھایا جسے ہم برسوں تک پورا نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ چھ سال قبل 8 اگست کے دن ہم سے ہمارے انتہائی پڑھے لکھے اور مخلص وکلاکو ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا کر دیا گیا۔درایں اثناء انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں منظور ہونے والے سپیرہ راغہ روڈ کو بننے نہیں دیا جارہاہے۔ اصل میں سپیرہ راغہ روڈ این ایچ اے کے ساتھ تھا مگر اس کا بی ڈی اے سے زبردستی ٹینڈر کروایا گیا جس کی وجہ سے 2011سے خانوزئی تا لورالائی روڈ مکمل نہ ہوسکا۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ سپیرہ راغہ روڈ پر کام کی سست روی کی تحقیقات کرائی جائیںاور خانوزئی تالورالائی روڈ پر بند کام کو فوری شروع کرایا جائے۔