• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللّٰہ بادینی کی زیرِ صدارت مجسٹریٹس کا اجلاس

کوئٹہ( خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے علاوہ مجسٹریٹ سب ڈویژن سٹی، صدر اور سریاب نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول کی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے انہوں نے واضح کیا کہ گوشت کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ممنوعہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال اور غیر قانونی گیس کمپریسرز کے خلاف بھی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے تمام مجسٹریٹس کو فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے اور حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید