• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سقوطِ ڈھاکہ اور سانحہAPS دونوں المناک واقعات ہیں،تنظیم اساتذہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صدر تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ ساجدہ ظفر،صدرصوبہ بلوچستان زکیہ فضل ،صدرضلع کوئٹہ کشمیرلاشاری، صدرضلع لسبیلہ حنا زینب ،صدرضلع مستونگ امیدہ عزیزودیگراراکین نے کہا ہے کہ سقوطِ ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس دونوں المناک واقعات ہماری قومی تاریخ کے ایسے زخم ہیں جن سے سبق سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ چونکہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اس لیے اگر ان کی تربیت اور نظریہ پاکستان سے وابستگی کمزور ہو تو اس کے منفی اثرات پوری قوم پر مرتب ہوتے ہیں انہوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں آج بھی فکری یلغار کے ذریعے ہماری نئی نسل کو گمراہ کرنا چاہتی ہیں جس کا مقابلہ صرف مضبوط نظریاتی تعلیم اور درست فکری رہنمائی سے ہی ممکن ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ وطنِ عزیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلیے اپنا کرداراداکریں اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ طلبہ میں حب الوطنی، اسلامی اقدار، قومی وحدت اور نظریہ پاکستان سے وابستگی کو مضبوط کریں۔
کوئٹہ سے مزید