• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیک پوسٹوں پر عوام کو تنگ کرنیکا نوٹس لیا جائے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ناظم رحیم کاکڑ سردار حسن شاہ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ ضیاءالحق ارشد اچکزئی آمین آغا اور نعمت خان نے کوئٹہ شہر سمیت مین شاہراہوں پر چیک پوسٹوں پر تلاشی کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی مذمت کرتے ہوئے ان چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ کوئٹہ کچلاک پشین زیارت مسلم باغ لک پاس مستونگ وغیرہ پر چیک پوسٹوں پر تلاشی کے نام پر عوام کو تنگ کیا جاتاہے ان چیک پوسٹوں ہر وقت گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں اور ٹریفک بھی جام ہوتی ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔
کوئٹہ سے مزید