چلی میں سنک ہول سے تانبے کی کانوں کو خطرہ

August 09, 2022

سانتیاگو، چلی (جنگ نیوز) لاطینی امریکی ملک چلی میں ایک سنک ہول (آب گیرہ) پھیل کر اب قریبی علاقوں کو بھی ہڑپ کرسکتا ہے جس کا حجم اس وقت فرانس کے آرک ڈی ٹرائیوم فے کے برابر ہوگیا ہے۔ سنک ہول کے پھیلائو سے قریبی تابنے کی کانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے جنہیں بچانے کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ یہ سنک ہول گزشتہ 30؍ جولائی کو ظاہر ہوا جس کا طول و عرض 60؍ میٹرز اور گہرائی 200؍ میٹرز ہے جس میں برازیل کے کرائسٹ دی ری ڈیمر جیسے دیوقامت مجسمے سما سکتے ہیں۔ ماہرین ارضیات کے مطابق یہ سنک ہول تابنے کی کان الکاپیروسا میں واقع ہوا ہے جو کینیڈین کمپنی کی ملکیت ہے جو سانتیاگو کے 665؍ کلومیٹرز شمال میں واقع ہے۔