• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانہ کی حدودناظم آباد نمبر 03 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 38 سالہ شخص فیصل زخمی ہو گیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا۔ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب اندھی گولی لگنے سے 22سالہ حضور بخش چانڈیو زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ بریگیڈ تھانہ کی حدود میں بندو خان ​​بس ٹرمینل ایم اے جناح روڈ کے قریب نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے کے سبب 18 سالہ نوجوان ملک حسنین زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید