لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسٹریٹ موومنٹ کےدعووں کا پول کھل گیا،۔رات سے بنگلہ دیش کی تصاویر لگا کر خوشیاں منائی جا رہی تھیں، دن کی روشنی میں ان کا جھوٹ سامنے آگیا ۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج دن کی روشنی میں اس اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ والوں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہ ملا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کر لی گئی ہے، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں اور لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں، پروٹوکول میں لاہور کو خوب دیکھ لیا گیا۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ واپس جا کر خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بھی داد رسی کریں اور ان کے مسائل بھی سنیں۔