• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کو وہی سبق سکھانا چاہیے جو اسرائیل نے غزہ میں سکھایا ہے

اسلام آباد( فاروق /اقدس )بھارتی ریاست مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے بنگلہ دیش کو غزہ جیسا سبق سکھانے کی دھمکی دی ہے۔ انکے اس بیان پر بھارت کی سیاسی جماعتوں اور مختلف دیگر حلقوں کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور سخت رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین بھی برہم دکھائی دے رہے ہیں۔ بھارتی جریدے انڈین ایکسپریس کے مطابق بی جے پی کے سینئر رہنما سوویندوادھیکاری نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو ویسا ہی سبق سکھانا چاہیے جو اسرائیل نے غزہ میں سکھایا ہے۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ہفتے کے روز بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہرحتجاج کا دوران بی جے پی کے رہنما نے بنگلہ دیشی مشن کو کام کرنے سے روکنے کی بھی دھمکی دی۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 100 کروڑ ہندوؤں اور ہندو مفادات کے لیے کام کرنے والی حکومت کو چاہیے کہ وہ بنگلہ دیش کو سبق سکھائے۔ یہ بیان سامنے آنے کے بعد بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ پر بھی صارفین انتہائی برہمی کا اظہار کرتے نظر ارہے ہیں مغربی بنگال کی بڑی سیاسی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگرس (ٹی ایم سی) نے اس بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے کھلی نفرت انگیزی اور تشدد کی ترغیب کے مترادف قرار دیا ہے۔ ترنمول کانگرس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی بنگلہ دیش کے خلاف غزہ جیسا آپریشن چاہتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی حکومت صرف ہندوؤں کیلئے ہے۔
اہم خبریں سے مزید