• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی امریکا کے اجتماع میں بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت

نیو یارک( عظیم ایم میاں)پاکستان پیپلز پارٹی امریکا کے ایک اجتماع میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت اورملک کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہبے نظیر بھٹو اپنے کارکنوں کی سیاسی تربیت کرنے والی رول ماڈل قائد تھیں، انہوں نے کہا کہ بلاول اور آصفہ بھٹو پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لئے اپنی والدہ کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ،امریکا میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکن ان کے مشن کو کامیاب بنانے کےلئے امریکا میں رہتے ہوئے ہر طرح کا رول ادا کرنے کےلئے تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی امریکا کے صدر خالد اعوان کی صدارت میں ہونے والے نیویارک کے مقامی ہال میں اس اجتماع سے خطاب کرنے والے مقررین میں مقامی عہدیداروں کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے پارٹی عہدیدارن نے بھی اپنی قائد بےنظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اہم خبریں سے مزید