• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد، وزیر اعلیٰ KP سے نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)   صحافتی تنظیمو ں  نے  وزیر اعلی  کے پی سہیل آفریدی سے  پنجاب اسمبلی اور لاہور ہائیکورٹ میں  صحافیوں پر  تشدد ،وزیر اعلیٰ KPسے نوٹس لینے کا مطالبہ  کیا ہے  اور کہا ہے کہ ضروری اقدام نہ کیا تو آئندہ سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کا بائیکاٹ کرینگے،  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ،پنجاب یونین آف جرنلسٹس ، لاہور پریس کلب اور پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کا مشترکہ ہنگامی اجلاس سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی صدارت میں لاہور پریس کلب میں منعقدہ ہوا۔ جس میں سینئر صحافیوں الفت مغل ، عدنان شیخ ، راؤ دلشاد ، محسن بلال ،وقاص غوری ،فصیح اللہ اورحبیب چوہان کو  سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے دوران  تشدد کا نشانہ بنانے اور گھیراؤ کر کے ہراساں کرنے اور صحافیوں کی ٹرولنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی سہیل آفریدی سے اپنے گارڈز کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور پی ٹی آئی کی قیادت سے اس معاملہ کا نوٹس لینے اور صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ صحافتی تنظیموں نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلی کے پی کے نے اس معاملہ پر صحافیوں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدام نہ کیا تو آئندہ وزیراعلی کے پی کے کا پنجاب میں دورہ کے دوران ان کی میڈیاکوریج کامکمل بائیکاٹ کیا جائے گا بلکہ خیبر پختون خوا سمیت پورے پاکستان میں ان کی نیوز کوریج کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے ولاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری پی یوجے قمرالزمان بھٹی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری عباس نقوی ، جوائنٹ سیکرٹری سید فرزند علی، سینئر نائب صدر پی یوجے یوسف رضا عباسی ، کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز کی پنجاب سے رکن تمثیلہ چشتی ، لاہور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ  اورصحافیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔
اہم خبریں سے مزید