• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی چیف آف بگٹی نامزد، دستار بندی آج ہوگی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے بگٹی قبیلے نے سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی نامزد کردیا ہے، دستاربندی کی تقریب کل صبح ہوگی، بگٹی قبائل کی6شاخوں کے معتبرین اور قبائلی عمائدین دستار بندی کریں گے۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکٹر سے تعلق رکھنے والے میر سرفراز بگٹی کی دستار بندی کی باقاعدہ تقریب ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں ہوگی، جہاں دستار بندی کے حوالے سے تیاریاں کرلی گئی ہیں ، تقریب صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی، تقریب میں بگٹی قبائل کی6شاخوں کے معتبرین اور قبائلی عمائدین دستار بندی کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید