• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کواڈ اتحاد: امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا شدید زوال کا شکار

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکی اخبار دی ہل میں شائع تجزیے کے مطابق امریکا کی قیادت میں قائم ہونے والا کواڈ اتحاد امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیااس وقت شدید زوال کا شکار ہے، اور اس کی بنیادی وجہ خود واشنگٹن کی پالیسیوں میں تضاد اور عدم تسلسل ہے۔امریکی قومی سلامتی پالیسی میں کواڈ کو اب معمولی حیثیت دی گئی ہے، جو اس اتحاد کی کمزوری کی علامت ہے۔تجزیہ نگار برہما چیلا نی لکھتے ہیں کہ کواڈ کا قیام بحرالکاہل و ہند کے خطے میں ایک آزاد اور کھلے نظام کے تحفظ کے لیے کیا گیا تھا، جس کا مقصد چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا توازن قائم کرنا تھا۔ یہ تصور پہلی بار جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے نے 2016 میں پیش کیا، جسے بعد میں امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی کا اہم ستون بنایا۔صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں کواڈ کو فعال کیا اور چین کو اسٹریٹجک حریف قرار دیا۔امریکا نے اپنے اتحادی ممالک، خاص طور پر بھارت اور جاپان پر معاشی دباؤ اور تجارتی پابندیاں عائد کیں۔بھارت پر چین سے زیادہ امریکی ٹیرف عائد کیے گئے، جس سے تعلقات متاثر ہوئے۔جاپان کو 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں امریکی مفادات کے مطابق شرائط قبول کرنے پر مجبور کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید