کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں مبینہ طور پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچہ زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون تھانہ کی حدود کورنگی 51C اللہ راضی بریانی کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 1 بچہ زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ افنان ولد خرم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق انہیں تاحال واقعہ کی اطلاع نہیں ملی یے۔علاقہ زمان ٹاون کی حدود ہے۔واقعہ کو چیک کیا جارہا ہے۔