کراچی (اسد ابن حسن)خلیجی اور دیگر ممالک سے 20 ہزار پاکستانی کراچی ڈی پورٹ، مقدمات صرف 474۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس سعودی عرب، دبئی اور دیگر ممالک سے 20 ہزار 272 پاکستانی ڈیپورٹ ہو کر کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے مطابق ان میں زیادہ تر خلیجی ممالک میں بھیک مانگنے کے دھندے میں ملوث تھے۔ ڈی پورٹیشن کی اس وجہ کے علاوہ دیگر وجوہات بھی ہوتی ہیں جن میں جعلی سفری دستاویزات پر دوسرے ملک پہنچنا، اوور اسٹے اور چند کیسز میں غیر ملکی امیگریشن افیسر کا اینٹری دینے سے انکار ہوتا ہے۔ اگر کراچی کے اعداد و شمار کو لیا جائے اور اگر پانچ فیصد بھی مقدمات درج کیے جاتے تو ان کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک ہزار ہونی چاہیے تھی جبکہ انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل میں رواں برس درج ہونے والے مقدمات کی تعداد صرف 474 ہے۔