فٹبالر نے اپنی شادی میں خود شرکت کرنے کے بجائے بھائی کو بھیج دیا

August 10, 2022

محمد بویا تورے، فائل فوٹو

سیرالیون کے فٹبالر محمد بویا تورے نے اپنی شادی کی تقریب میں خود شرکت کرنے کے بجائے اپنے بھائی کو بھیج دیا کیونکہ ایک معاہدے کی وجہ سے وہ اس دن ہونے والا میچ کھیلنے کے پابند تھے۔

رپورٹ کے مطابق، سیرالیون کے اس کھلاڑی نے سویڈش فٹبال ٹیم مالمو کے ساتھ 22 جولائی کو ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے باعث اُنہیں اپنی ہی شادی کی تقریب میں شرکت سے محروم ہونا پڑا۔

اس حوالے سے محمد بویا تورے نے میڈیا کو بتایا کہ شادی بھی ضروری تھی اور میچ کے لیے سویڈن جانا بھی ضروری تھا، اس لیے میں نے ایک دن قبل نکاح کی رسم کرکے تصاویر بنوالی تھیں تاہم شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکا۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ اب پہلے ٹیم کو فٹبال لیگ جیتنی ہے، جس کے بعد میں اپنی اہلیہ کو سویڈن بلانے کی کوشش کروں گا۔