پانی کی شدید قلت کیخلاف ایکسپریس وے پر احتجاج ، 4 افراد زیر حراست

August 11, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پانی کی شدید قلت پر واسا کے خلاف ایکسپریس وے پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف کورال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے ہاتھا پائی کرنے اورلاٹھیوں سے حملہ کرنے والے چار افراد کو حراست میں بھی لے لیا ۔ اے ایس آئی سکندر حیات نے بتایاکہ اطلاع پر ایکسپریس وے فضائیہ کالونی پہنچاتو وہاں متعدد افراد واسا کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ، سڑک بلا ک تھی جب انکو ہٹانے کی کوشش کی تو عاطف سمیت دیگر ان پر حملہ آور ہوگئے ۔