سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، بشارت راجہ

August 11, 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)صوبائی وزیر پنجاب کوآپریٹو اور پبلک پراسیکیوشن محمد بشارت راجہ نے کمشنر راولپنڈی نور الامین، آر پی او عمران احمر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کے ہمراہ ٹینچ بھاٹہ میں مرکزی جلوس کا دورہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔