چیئرمین سی ڈی اے کا راول ڈیم انٹرچینج کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ

August 11, 2022

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے عا مر علی احمد نے گزشتہ روز راول ڈیم انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام جائزہ لیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ راول ڈیم انٹرچینج فلائی اوور کے بڑے حصے پر کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ ڈائریکٹر عمرصغیر نے بریفنگ میںبتایا کہ نیو جرسی بیرئیر کی تعمیر بھی آئندہ دو سے تین دنوں میں مکمل کر لی جائے گی اور پھر اس پل/فلائی اوور کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ دریں اثناء انڈر پاس پر باقی ماندہ کاموں کو موسم کی صورتحال کے مطابق اگلے 20 سے 30 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔علاوہ ازیں 7th ایونیو انٹرچینج بھی 14 اگست تک تقریبا مکمل کر لیا جائے گا۔ سہروردی روڈ پر انڈر پاس پر جاری ترقیاتی کاموں کو چند ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔