مستونگ میں اقلیتی برادری سمیت کوئی شخص محفوظ نہیں‘بی ایس او پجار

August 11, 2022

اکوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے ترجمان نے مستونگ میںکرسچن کمیونٹی کے لوگوں پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اقلیتی برادری کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ درای ہے جوپوری کی نہیں جارہی قیام امن کیلئے حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے لیکن عام آدمی کو تحفظ تک حاصل نہیں کیاترجمان نے کہاکہ مستونگ قوم پرست سیاست کا مرکز رہا ہے یہاں اس سے قبل بھی مذہبی انتہا پسندی کو پروان چڑھانے کی کوشش کی گئی ہندو اور کرسچن برادری کو نشانہ بنایا گیا آج مستونگ میں اقلیتی برادری سمیت کوئی شخص محفوظ نہیں عوامی نمائندے شہیدہونے والے لوگوں کے جنازے میں شرکت تک نہیں کرتےبیان میں ڈی سی‘ ایس پی سے استعفیٰ کامطالبہ کرتے ہوئے کہاگیاکہ جی آئی ٹی قائم کرکے مذکورہ افسران کو شامل تفتیش کیاجائے۔