مستونگ واقعہ اسلامی وبلوچ روایات کے منافی ہے‘عطاء محمد بنگلزئی

August 11, 2022

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی‘ سعیداحمدسمالانی اور عثمان علی جمالی نے مستونگ میں فائرنگ کے نتیجے میں این پی کے آنجہانی رہنما ہینڈری مسیح بلوچ کے بھائی ولسن مسیح کی ہلاکت اور کرسچین کمیونٹی کے تین بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کو ایک منصوبے کے تحت 2013ء کے تحت کی طرف دھکیلاجارہاہے جب لوگ بدامنی کے باعث گھروں میں بھی محفوظ نہ تھے مستونگ واقعہ اسلامی اوربلوچ قبائلی روایات کے منافی ہے رہنماؤں نے کہاکہ اربوں روپے سیکورٹی پر خرچ کرنے کے باوجود لوگ عدم تحفظ کا شکارہیں مہنگائی اوربے روزگار ی نے لوگوں کو پہلے ہی معاشی مصائب سے دوچارکررکھاہے ان حالات میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں مگرافسوس حکومت قیام امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی بجائے صرف بیانات اور میڈیا میں سب اچھا ہے کہ تاثر پیداکرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری جلد یقینی بنائی جائے۔