بغدادی، مندر سے مورتیاں چوری کرنے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

August 12, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بغدادی انوسٹی گیشن پولیس نے مندر سے مورتیاں چوری میں ملوث4ملزمان گرفتار کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق بغدادی انوسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم فاروق عرف ڈاکٹر کو گرفتار کرکے اس کی شاندھی پر مورتیوں کے 3 خریدار وںسیف الدین، زکریا اور شیراز ملزمان کو گرفتار کر کےان کی نشاندھی پر مندر سے چوری کی گئی 8 مورتیاں، ہنومان کی گدی اور پوجا کا دیگر سامان برآمد کر لیں ،مزید تفتیش جاری ہے۔