• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ نے افغان طلبا کو واپس بھیجنے سے روک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک بدری کے احکامات کے خلاف افغان طلبا نے عدالت سے رجوع کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ نے افغان طلبا کو واپس بھیجنے سے روک دیا۔ ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کے تین افغان طلبا نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ، عدالت نے فوری سماعت اور آئینی درخواست دائر کرنے کی اجازت دے دی ۔حکومت پاکستان افغانی طلبا کے ملک بدری کے احکامات دے چکی ہے ،سری لنکن اور افغان طلبا نے علامہ اقبال اسکالرشپ پر میڈیکل کے شعبے میں داخلے حاصل کئےتھے ،حکومت پاکستان نے افغانستان سے خراب تعلقات کے باعث افغان طلبہ کو واپس ان کے ملک بھیجنے کا فیصلہ کر چکی ہے،تین افغان طلبا ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں فائنل ایئر کے طالب علم ہیں،ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والوں میں ہانیا ، عارفہ اور بنارس شامل ہیں ، افغان طلبا ڈاؤ اور جناح یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ،تاحال صرف تین طلبا نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔عدالت کی جانب سے بائیس ستمبر تک جواب دینے اور طلبا کے خلاف کارروائی نہ کرے کا حکم دیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید