• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ انسانیت کیلئے بہترین نمونہ، شائستہ زیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیرِ اہتمام پریس کلب میں خواتین صحافیوں کیلئے منعقد محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے معروف اسکالر سیدہ شائستہ زیدی نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے، آ پ ﷺ نے صنف نازک کو عزت بخشی اور خواتین کی رائے کو اہمیت دی، محفلِ کی صدارت کے یو جے کی جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی نے کی، نظامت کے فرائض پی ایف یو جے کی خازن شہر بانو نے انجام دیے، شائستہ زیدی نے مزید کہا کہ آپ ﷺ نے محبت، اخوت، برداشت، عدل، مساوات، خواتین سے حُسنِ سلوک اور حُسنِ اخلاق کا درس دیا، جس پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن اور رواداری کو فروغ دیا جا سکتا ہے،کے یو جے کی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ یہ ہماری پہلی کوشش ہے، تاہم انشاءاللہ اس روایت کو آگے بڑھایاجائے گا، محفل میلاد میں سیدہ شازیہ وسیم اور دیگر نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت اور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید