کالجز میں آن لائن حاضری یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل اسٹوڈنٹ آئی ڈی کارڈ متعارف

August 12, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاھ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے سندھ کے کالجز میں طلبہ کی آن لائن حاضری یقینی بنانے کے لئے ایک ڈیجیٹل اسٹوڈنٹ آئی ڈی کارڈ متعارف کروایا ہے جس میں QR کوڈ کے ذریعے اب گورنمنٹ آف سندھ کے تمام کالجز میں روزانہ آن لائن حاضری لگے گی جسے والدین اسی وقت اپنے اکاؤنٹ پر دیکھ سکتے ہیں کہ بچے کالج پہنچے یا نہیں اس کارڈ کے اجراء کے بعد تمام اساتذہ کو سافٹ ویئر مہیا کیا جائیگا جس کے ذریعے حاضری لگا کریگی یہ کارڈ صرف پرنسپل کے اکاؤنٹ سے جاری ہوگا۔