• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، 3 ملزمان ہلاک، زخمیوں سمیت 17 گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان کو ہلاک اور زخمیوں سمیت 15ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر اشیا برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے جہاں آباد میں مبینہ مقابلے میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکوؤں حنیف، گلاب اور سلیمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جو بعد ازاں ہلاک ہو گئے،ملزمان سے تین پستول ،گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوئے،ملزمان کا ڈکیت گروہ لیاری گینگ سے آپریٹ کیا جاتا تھا،سہراب گوٹھ پولیس نے پٹرول پمپ کے قریب مبینہ مقابلے میں عزیز اللہ ولد وزیر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے پستول اور چھننے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلئے ،گلبرگ پولیس نے بلاک 15 رحمان آباد گوجرنالہ کے قریب مبینہ مقابلے میں دو زخمی سمیت 3 ملزمان مون ولد اکرم، ساحل ولد ندیم اور جیشوا ولد انوکھ کو گرفتار کر کے دو تیس بور پستول، 5 راؤنڈز، 7 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ،گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان عبد الصمد اور نور محمد عرف ماہنور کو گرفتار کرکے پستول ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کی ،سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے فقیرا گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں دو ملزمان سراج اور عمر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی،ماڑی پور انویسٹی گیشن پولیس نے اقدام قتل میں ملوث ملزم حنیف محمد ولد احمد کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پرانے تنازعہ پر فائرنگ کر کے محلہ دار کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی،سرجانی ٹاؤن پولیس نے بھینس کالونی کے قریب کاروائی کرکے تین رکنی ڈکیت گینگ کے ابراہیم ولد نزیر، سفیان عرف چانڈیو ولد سلیم اور عبدالہادی ولد آس محمد کو گر فتار کرکے دو غیر قانونی پستول ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی ،ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی ،شاہ فیصل کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان ابو بکر ولد عبد الرحیم، یاسر ولد بشیر اور جنید خان ولد خان اصغر کو گرفتار کرکے ایک نائن ایم ایم پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید