• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات، ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،3زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کشمیر کالونی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 25 سالہ عادل علی ولد محرم علی زخمی ہوگیا ، بن قاسم ٹاؤن میں واقع ہوٹل کے قریب ڈکیتی کی واردات کےدوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ ظہور ولد علی مدنی زخمی ہوگیا ،ناظم آباد پیڈ سٹرین برج نجی بینک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 55 سالہ ندیم سکندر ولد محمد سکندر زخمی ہوا ، دریں اثنامحمود آباد کے علاقے اختر کالونی میں منگل کی علی الصباح فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکیورٹی سپروائزر 25 سالہ عابد علی ولد مہران علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق کالا پل کے قریب کا رہائشی ، ایک گولی عقب سے پسلی کے قریب لگی تھی تاہم فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے یا کوئی اور وجہ ہے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید