• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ساتھی ملزمہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ساجد ولد غلام حسین ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی ساتھی ملزمہ شمع دختر عبدالکریم کو پولیس نے موقع پر پہنچ کرگرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق لنڈی کوتل چورنگی کے قریب کار سوار معید خان پھل خریدنے کے لیے رکا تو اس دوران موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون اسلحہ کے زور پر اس سے نقد رقم، موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہونے لگے تو شہری نے اپنے پاس موجود لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول سے ان پر فائرنگ کر دی، ملزم کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے باعث ایک گولی شہری کی گاڑی کے دروازے پر لگی، ہلاک ملزم کے ساتھ موجود خاتون نے چھینا ہوا موبائل فون اٹھایا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے اسلحہ، شہری کا چھینا گیا پرس، موبائل فون، ہیروئن اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ اور ہلاک ملزم نیو کراچی کے رہائشی اور ہیروئن کا نشہ کرتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید