کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو عشائیہ دیں گے، فیصل محمود

August 12, 2022

برمنگھم ( پ ر) اوورسیز پاکستانی کشمیر ویلفیئر کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور پی ایس پی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیم میں پاکستان کی جانب سے میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر 90لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی خوشیوں کو پاکستانی کھلا ڑیوں نے دوبالا کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔