چوہدری دلاور کے بہنوئی فاروق اعظم وفات پا گئے

August 12, 2022

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) چوہدری دلاور خان کے بہنوئی الحاج فاروق اعظم چوہدری وفات پا گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ ساؤتھ آل کی سنٹرل جامع مسجد میں ادا کرکے لندن کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا، نمازِ جنازہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کمیونٹی فورم وٹفورڈ کے چیئرمین امجد امین بوبی، اسرار شاہ، کونسلر سردار آصف خان ، زاہد لقمان ، انجینئر عثمان علی خان ، حاجی محمد منیر ، محمد خان ، چوہدری مظفر علی نے چوہدری دلاور سے ان کے بہنوئی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیاہے۔