پی آئی اے کا وائی فائی ڈیوائسز کی خریداری کا فیصلہ

August 12, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار ) قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو دوران پرواز سہولت فراہم کرنے کیلئے جدید پورٹیبل ان فلائٹ سسٹم پر مبنی وائی فائی ڈیوائسز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان قومی ائیرلائن نے بتایا کہ جدید پورٹیبل ان فلائٹ سسٹم پر مبنی وائی فائی ڈیوائسز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔