• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہائی وے اتھارٹی: ملک بھر میں جاری منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)قومی ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر میں جاری منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے بتایا کہ این ایچ اے اس وقت 3.4 کھرب مالیت کے 71 منصوبہ جات پر کام کر رہا ہے، پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد کا 6 لین بنانے کا منصوبہ این ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں زیر غور ہے۔قومی اسمبلی کو بتایاگیا کونسل قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز اورکونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ کو بند کرنے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی گئیں ۔وفاقی وزیر مواصلات نے بتایا کہ این ایچ اے ملک بھر میں 14480 کلومیٹر طویل نیٹ ورک کا منتظم ہے۔ پنجاب میں 4080، سندھ میں 2566، خیبرپختونخوا میں 2392 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک این ایچ اے کے زیرِ انتظام ہے۔ بلوچستان میں 4443، گلگت بلتستان میں 854، آذاد جموں و کشمیر میں 91 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک این ایچ اے کے زیرِ انتظام ہے۔

ملک بھر سے سے مزید