کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار،گذشتہ ایک ہفتے میں مزید 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 17 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 19 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں اس طرح 6 فروری کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 21 ارب 37 کروڑ47 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔