کراچی (نیوز ڈیسک)وزن گھٹانے والے انجکشنز نے چینی کی مانگ کم کر دی؛ قیمتیں 5 سالہ کم ترین حد تک گر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک مالیاتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وزن گھٹانے والی انجیکشن(جی ایل پی ون ادویات) نے چینی کی قیمت کو تقریباً پانچ سال کی کم ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ خام چینی کے مستقبل کے معاہدوں کی قیمتیں 2023 کی بلند ترین سطح کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہو گئی ہیں ۔